محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا
کیپشن: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان اس لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، جہاں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اپریل کے آخری دنوں اور مئی کے آغاز میں گرمی کی یہ شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بھی درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، دھوپ سے بچیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ماہرین نے خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ پانی پینا اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید برآں، مغربی ہواؤں کے باعث بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، جبکہ شدید گرمی کی یہ لہر مئی کے پہلے ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے متعلقہ محکموں کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Watch Live Public News