پبلک نیوز: مہنگائی میں پھر اضافہ۔ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح 12.67 فیصد تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق 51 اشیاء میں سے ایک ہفتے میں 22 کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ 5 اشیاء کی قیمت میں کمی اور 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی فی کلو 15 روپے 30 پیسے مہنگی ہوگئی۔ دال مسور کی قیمت میں 14 روپے 66 پیسے کا اضافہ ہوا۔ پیاز کی فی کلو قیمت میں 3 رویے 36 پیسے کا اضافہ ہوا۔ لہسن کی فی کلو قیمت میں 12 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ دال ماش کی فی کلو قیمت 8 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ انڈے فی درجن 5 روپے تک مہنگے ہوئے۔ برانڈڈ ویجیٹبل گھی فی کلو 6 روپے تک مہنگا ہوا۔ آٹا کا 20 کلو تھیلا بھی 4 روپے تک مہنگا ہوا۔ چینی 14 پیسے، دال مونگ 62 پیسے اور دہی 76 پیسے مہنگا۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 24 روپے 13 پیسے کی کمی ہوئی۔ ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 53 روپے 36 پیسے کی کمی ہوئی۔