سرکاری اسکولوں سے مفرور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ

سرکاری اسکولوں سے مفرور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ
کیپشن: سرکاری اسکولوں سے مفرور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی کے سرکاری اسکولوں سے مفرور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے مفرور اساتذہ کی حتمی لسٹ طلب کرلی جبکہ تمام ڈسٹرکٹ اور متعلقہ ایجوکیشن افسران کو 2 روز میں حتمی ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔

مفرور ملازمین نے وارننگ کے باوجود متعلقہ افسران سے رابطہ نہیں کیا ، ایف آئی اے نے محکمہ تعلیم کو بیرون ملک میں مقیم ملازمین کا ڈیٹا دیا تھا، مفرور اساتذہ و ملازمین سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔

محکمہ تعلیم کے مانیٹرنگ سیل اور ایف آئی اے کی مدد سے مفرور ملازمین کا پتہ لگایا گیا، مفرور ملازمین بیرون ملک مقیم ہیں اور دیگر جعلی میڈیکل جمع کرا کر گھر بیٹھے ہیں۔

Watch Live Public News