ساوتھ افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر کے تیسرے ہفتے پاکستان آئے گی

ساوتھ افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر کے تیسرے ہفتے پاکستان آئے گی

ویب ڈیسک: ساوتھ افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ستمبر کے تیسرے ہفتے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ساوتھ افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان آئے گی۔ ساوتھ افریقہ کرکٹ ٹیم ستمبر کے تیسرے ہفتے پاکستان آئے گی۔ اور پاکستان اور ساوتھ افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ واضح رہے کہ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز ملتان میں کھیلے جانے امکان ہے۔ 

خیال رہے کہ سیریز کے بعد پاکستان اور ساوتھ افریقہ کی ٹیمیں دبئی روانہ ہو جائیں گی۔ 

آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا اور پاکستان ویمن ٹیم کا کیمپ یکم ستمبر سے ملتان میں شروع ہو گا۔ 

Watch Live Public News