ویب ڈیسک: اگر آپ کسی بھی سوزوکی گاڑی کے مالک بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں تو کمپنی نے خوشخبری سناتے ہوئے فیصل بینک کے کار فنانسنگ کے ذریعے 4 لاکھ روپے 25 ہزار روپے تک کی بڑی بچت کرنے کی پیشکش کر دی ہے ۔
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اس پیشکش کا اعلان کیا ہے, اس پیشکش میں آپ کو 17.7% کے فلیٹ فکسڈ ریٹ پر 4,25,000 روپے تک کی بچت حاصل ہو سکتی ہے, اس کے علاوہ، ترجیحی ڈلیوری کا بھی انتظام کیا گیا ہے، جس سے آپ اپنے خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں,یہ پیشکش سوزوکی کے تمام ماڈلز بشمول آلٹو، ویگن آر، سوئفٹ اور کلٹس پر لاگو ہے۔
فیصل بینک کی کار فنانسنگ کے ذریعے اگر گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو سوزوکی ویب سائٹ اور ڈیلرشپ سے مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔
اس سے قبل صارفین کو قسطوں پر گاڑی لینے کیلئے نہ صرف اضافی چارجز دینا ہوتے تھے بلکہ کئی کئ مہینے لائن میں لگ کر گاڑی کا انتظار بھی کرنا ہوتا تھا ۔