قومی ہاکی ٹیم ادھا ر کی ٹکٹوں پر چین گئی، صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کا انکشاف

قومی ہاکی ٹیم ادھا ر کی ٹکٹوں پر چین گئی، صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کا انکشاف

(ویب ڈیسک ) صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی  نے  انکشاف کیا ہے کہ  قومی ہاکی ٹیم ادھار کی ٹکٹوں پر چین گئی ہے۔

صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی  کا کہنا ہے کہ  قومی کھیل ہاکی پر توجہ کی ضرورت ہے۔وزیراعظم شہباز شریف خصوصی گرانٹ دیں،ابھی تک ہاکی کو وہ مقام اور عزت نہیں دی جارہی ہے جس کی قومی کھیل کو ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے ایشین چیمئینز ٹرافی میں پاکستان ٹیم اچھے نتائج دے گی۔ روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ٹف ہوگا۔وہ رینکنگ میں پاکستان سے بہت بہتر ہیں۔

طارق بگٹی نے کہا کہ  پی ایچ ایف کی رٹ قائم کرنے کےلئے اگلے ہفتے کراچی جائیں گے۔ ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا چارج واپس لیکر فیڈریشن کی رٹ قائم کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  آئی جی سندھ کو کراچی کے ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا چارج لینے کےلئے خط لکھ رہے ہیں۔متوازی فیڈریشن بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی کانگریس نے منظوری دے دی ہے۔

Watch Live Public News