ویب ڈیسک: علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں سیاسی عہدیداروں کی تبدیلی کے لئے کوشاں،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کو ہٹوا کر شیخ وقاص اکرم کو لانے کے لیے بانی پی ٹی آئی کو سفارش کی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نےحماد اظہر کو ہٹانے کے لئے متبادل کا نام پیش کیا، حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کے اختلافات کے باعث پنجاب میں پارٹی میں اتفاق رائے میں مشکلات تھیں، شیخ وقاص اکرم کو پنجاب کا صدر بنانے کے لئے علی امین اور شبلی فراز بانی پی ٹی آئی کو قائل کر رہے ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہناتھا پنجاب میں متبادل عہدیداروں کو کے پی کے ہاوس میں رہائش اور مکمل انتظامات کئے گئے ہیں،علی امین نے بانی پی ٹی کو پیغام دیا کہ میاں اسلم اقبال پارٹی کو متحد نہ رکھ سکیں گے، حماد اظہر کے نام پر تحفظات ہیں اس لئے متبادل نام ہونا چاہیے۔