ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ریکوڈک پروجیکٹ کو درکار فنڈذ کی منظوری۔ امریکہ، جاپان اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے ریکوڈک منصوبے کے لیے 6 بلین ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان۔
6 بلین ڈالر کی مجموعی فنڈنگ میں اے ڈی بی اور ورلڈ بینک کی جانب سے 1.05 بلین ڈالر کی منظوری ہو چکی ہے۔ ریکوڈک منصوبہ عالمی سطح پر تانبے کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
اے ڈی بی کے مطابق ریکوڈک منصوبہ پاکستان میں روزگار کے مواقع اور علاقائی و سماجی ترقی کو بھی فروغ دے گا۔ ریکوڈک معدنی ذخائر، پاکستان کی معیشت کے لیے سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری کا سنگ میل ثابت ہوں گے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ریکوڈک منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔