ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔ جس میں بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بھارتی بلے باز شبمن گل پہلے اور روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔
آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر آ گئے ۔ محمد رضوان دو درجے ترقی کے بعد 25 ویں نمبر پر آ گئے ۔ آسٹریلیا کے مچل مارش 4 درجے ترقی کے بعد 44 ویں نمبر پر آ گئے۔ آسٹریلیا کے جوش انگلس 23 درجے ترقی کے بعد 64 ویں نمبرپر آ گئے ۔آسٹریلیا کے کیمرون گرین 40 درجے ترقی کے بعد 78 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے بولرز رینکنگ:
ون ڈے بولرز میں ساؤتھ افریقہ کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ویسٹ انڈیز کے گودا کیش موتی ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر آ گئے ۔ ساؤتھ افریقہ کے لنگی نگیدی 6 درجے ترقی کے بعد 28 ویں نمبر پر موجود ہیں۔تاہم ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی بولر موجود نہیں ہے۔
شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔