ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت کو ایک مرتبہ پھر پرلگ گئے۔ سونے کی قیمت میں بڑااضافہ کردیا گیا۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی قی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 99 روپے ہوگئی ہے۔