(ویب ڈیسک ) سیلاب کے شدید متاثرہ علاقوں میں جب پانی گھروں کو نگل رہا تھا بچے ماں کی گود میں کانپ رہے تھے اور بزرگ بے بسی سے مدد کے منتظر تھے۔ پاک فوج کے جوان سبز ہلالی پرچم تھامے فوری طور پر میدان میں پہنچ گئے تاکہ لوگوں کی جان و مال کو بچایا جا سکے۔
فوجی جوان اپنی نیند،سکون اور جان کی پرواہ کیے بغیر عوام کو بچا رہے ہیں۔کوئی پانی میں بچوں کو کندھے پر اُٹھائے محفوظ مقامات تک پہنچا رہا ہے،کوئی کشتی کے ذریعے بزرگوں کو محفوظ جگہ منتقل کر رہا ہے اور کوئی متاثرین کے ہاتھ میں کھانا اور پانی فراہم کر رہا ہے۔
یہ وہ لمحے ہیں جب واضح ہو گیا کہ پاک فوج صرف سرحدوں کی محافظ نہیں بلکہ عوام کی جان و مال کی بھی ضامن ہے۔