(ویب ڈیسک ) لاہور میں تھانہ ہیئر کے علاقے میں ملزم نے جیل میں 2 سال کی سزا کاٹنے کے بعد اپنی بیوی، بیٹی اور سسر سمیت 4 افراد کو چھری کے وار سے قتل کر دیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ عمران نامی ملزم ایک مقدمہ میں 2 سال جیل رہ کر آیا تھا، جس کی رنجش پر حملہ کر کے 4 افراد کا قتل کیا۔
پولیس نے 4 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمہ مقتولہ فوزیہ کے بھائی محمد ندیم کے بیان پر درج کیا گیا، ملزم نے تمام افراد کو چھری کے وار کرکے قتل کیا۔ قتل کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔
ادھر ایس پی کینٹ ڈویژن کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔