آج رات راوی میں شاہدرہ کے ایریا میں خطرہ  ہے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز

آج رات راوی میں شاہدرہ کے ایریا میں خطرہ  ہے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز

(ویب ڈیسک )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج رات راوی میں شاہدرہ کے ایریا میں خطرہ ہے۔

مریم نواز نے کمشنرز سے ویڈیو لنک پر خطاب میں کہا کہ مسلسل بارش ہوئی اوربھارت نے بھی پانی چھوڑدیا۔ آج رات راوی میں شاہدرہ کے ایریا میں خطرہ ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ریلیف کیمپس کا ماحول بہتر رکھیں اور ہر جگہ ادویات کا اسٹاک موجود ہونا چاہیے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کے گھروں، فصلوں کو جو نقصان پہنچا ہے اس کا ریکارڈ اکھٹا کیا جائے اور  جو پُل متاثر ہوئے ہیں ان کو پاتی اترتےہی بحال کیا جائے۔

وزیر اعلی پنجاب نے حکم دیا کہ جن علاقوں میں ابھی بھی خطرہ ہے وہاں لائف جیکٹس بڑی تعداد میں رکھیں اور ضلعی انتظامیہ لوگوں کو سیلاب کی جگہ پر جانے سے روکے۔

مریم نواز نے مزید  کہا کہ جب تک عوام مشکل میں ہیں ہم ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

Watch Live Public News