وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، پاک سعودی تعلقات پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، پاک سعودی تعلقات پر گفتگو
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، پاک سعودی تعلقات پر گفتگو

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید نے الوداعی ملاقات کی، جس میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے نواف بن سعید کو پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور پاک سعودی تعلقات کے مزید استحکام کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

شہباز شریف نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے کردار کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید نے سفارتی ذمہ داریوں کے دوران ملنے والی گرمجوشی اور تعاون پر وزیراعظم اور حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام ان کے لیے ایک یادگار اور خوشگوار تجربہ رہا۔

سعودی سفیر نے پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے ذاتی عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Watch Live Public News