ریحام خان کا عمران خان پر طنز، عامر لیاقت کا بھرپور جوابی وار

ریحام خان کا عمران خان پر طنز، عامر لیاقت کا بھرپور جوابی وار
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم عمران خان پر طنزیہ ٹویٹ کرنے پر ریحام خان کو بھرپور جواب دیتے ہوئے انھیں آئینہ دکھا دیا ہے۔ خیال رہے کہ ریحام خان ان دنوں پاکستان میں ہیں۔ انہوں نے گذشتہ دنوں اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف ایک طنزیہ ٹویٹ کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ جس ملک میں رکشوں پر ایف 16، بسوں پر فلائنگ کوچ لکھا جا سکتا ہے وہاں کپتان کے ساتھ ایماندار لکھنے پر کسی کو حیرت نہیں ہونی چاہیے۔ https://twitter.com/RehamKhan1/status/1473712248673783811?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1473712248673783811%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD8B1DB8CD8ADD8A7D985-D8AED8A7D986-DAA9DB92-D8B9D985D8B1D8A7D986-D8AED8A7D986-D9BED8B1-D8B7D986D8B2-DAA9DB92-D986D8B4D8AAD8B1D88CD8B9D8A7D985D8B1D984DB8CD8A7D982D8AA-DAA9D8A7-D8A8DABED8B1D9BED988D8B1-D8ACD988D8A7D8A8DB8C-D988D8A7D8B1.808467%2F تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اس ٹویٹ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ریحام خان کو "بلیک بیری چورنی" کا خطاب دے ڈالا۔ https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1475036277259051008?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1475036277259051008%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD8B1DB8CD8ADD8A7D985-D8AED8A7D986-DAA9DB92-D8B9D985D8B1D8A7D986-D8AED8A7D986-D9BED8B1-D8B7D986D8B2-DAA9DB92-D986D8B4D8AAD8B1D88CD8B9D8A7D985D8B1D984DB8CD8A7D982D8AA-DAA9D8A7-D8A8DABED8B1D9BED988D8B1-D8ACD988D8A7D8A8DB8C-D988D8A7D8B1.808467%2F عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ جس ملک میں رکشوں پر "بے وفا"، بسوں پر "بس نہیں چلتا" اور ٹرکوں پر "دلہن ایک رات کی" لکھا جا سکتا ہے وہاں ''بلیک بیری چورنی'' اور مطلقہ ریحام خان کی مسلسل بھیں بھیں پر چند فارغ لوگوں کا کان دھرنا حیرت کی بات نہیں ہے۔