سابق وفاقی وزیر بلاول بھٹو زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ صرف پیپلزپارٹی ملک میں وفاق کو بچانے والی واحد جماعت پیپلز پارٹی ہے. گڑھی خدا بخش میں سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی سولہویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتےتھے کہ بے نظیر بھٹوکو شہید کر کے غریب کی آواز کو دبادیں گے، مجھے پیپلزپارٹی کے جیالوں پر فخر ہے، کچھ قوتوں نے سوچابے نظیر بھٹو کو راستے سے ہٹا کر پیپلز پارٹی ختم کردیں گے، تم کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹو نکلےگا، ملک کو صرف پیپلزپارٹی بچاسکتی ہے. سابق وفاقی وزیر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کو صرف عوامی راج مشکل سے نکال سکتا ہے، ملک میں کوئی جماعت وفاق کو بچا سکتی ہے تو وہ پیپلزپارٹی ہے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاستدان یا سیاسی جماعت سے نہیں ہے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے ہے، پیپلزپارٹی الیکشن سے ڈرتی نہیں اس کو مقابلہ سمجھتی ہے. جلسے کے دوران بلاول بھٹو نے ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے 10 نکات پیش کردیے۔ پانچ سال میں تنخواہوں کو دگنا کریں گے، غریب طبقے کے لیے 300 یونٹ سولر انرجی کا انتظام کریں گے،یکساں معیاری تعلیم کے منصوبے پیش کریں گے،پورے پاکستان میں صحت کا مفت نظام نافذ کریں گے،سیلاب متاثرین کو گھر بناکر دیں گے اور کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق فراہم کریں گے۔ غریب عوام کو بینظیر انکم سپورٹ کے طرز پر مدد فراہم کریں گے،کسان کارڈ کا اجرا کریں گے، ملک بھر کے تمام مزدوروں کے لیے بینظیر انکم سپورٹ کارڈ متعارف کیا جائے گا، نوجوانوں کو یوتھ کارڈ کے ذریعے مدد فراہم کی جائے گی، تمام ڈویژنز میں یوتھ سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری تک پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے اپنے اختلافات بھول جائیں، پیپلزپارٹی تیاری پکڑے ، دمادم مست قلندر ہوگا۔