ویب ڈیسک: ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔
بین الاقوامی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق اسکردو میں پارہ منفی 11، زیارت میں پارہ منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔قلات میں منفی 4 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد اور پشاور 6 ، لاہور 9 اور کراچی میں درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشر قی پنجاب، بالا ئی خیبر پختو نخوا، مری ،گلیات اور گردونواح میں چندمقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ صوبے کے بالائی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی۔
پشاور، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ میں دھند چھائی رہے گی ، جبکہ صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان بھی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔
پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔بالائی علاقوں میں سردی کی شدت زیادہ محسوس کی گئی ، کالام اور دیر میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پاراچنار میں درجہ حرارت منفی 3، جبکہ مالام جبہ، چترال اور تیمرگرہ میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔