لاہور میں ابرکرم برس پڑا،سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور میں ابرکرم برس پڑا،سردی کی شدت میں اضافہ
کیپشن: لاہور میں ابرکرم برس پڑا،سردی کی شدت میں اضافہ

ویب ڈیسک: لاہور میں ابرکرم برس پڑا، لاہور کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، ایمپریس روڈ میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ کوپر روڈ، ریلوے سٹیشن اور مغل پورہ کے علاقوں میں بارش ہوئی۔

علاوہ ازیں ڈیفنس، پنجاب سوسائٹی، شنگھائی روڈ، کچا جیل روڈ، کوٹ لکھپت، غازی روڈ، شوکت ٹاؤن، والٹن اور مولانا شوکت علی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے۔

بارش کے باعث سموگ کی شدت میں کمی آگئی جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، بارش کے باعث شہریوں کو خشک سردی سے نجات ملے گی، خشک سردی کے باعث نزلہ، کھانسی جیسی بیماریوں سے بھی چھٹکارہ ملے گا۔

بارش کے باعث لیسکو کے 280 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر پنجاب کے دیگر شہروں قصور، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں بھی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے،مری، گلیات اور گردونواح میں رات کے دوران ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور سرگودھا سمیت کئی شہروں میں رات کے وقت درمیانی سے شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ دھند اور سموگ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے، شہری احتیاط کریں،صبح اور رات کے اوقات میں گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

Watch Live Public News