ویب ڈیسک: لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول 2024 کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کنٹرولر لاہور تعلیمی بورڈ محمد میاں زاہد اور سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نزیر نے اعلان کیا۔
کنٹرولر لاہور بورڈ نے کہا کہ 2025 کا سال لاہور بورڈ کے لیے بہت اہم ہو گا۔4496 پرائیویٹ انویجیلٹرز ہمارے سسٹم میں شامل تھے ان کا تعلق کسی بھی تعلیمی ادارے سے نہیں تھا۔ 37 بورڈ کے عملے کے لوگوں کو برخاست کیا گیا۔
کنٹرولر لاہور بورڈ نے مزید کہاکہ 7 آفیشل آفیسر بورڈ کو برخاست کیا گیا۔ 2024 کے اندر 442 یو ایم سی کیس کئے گئے۔82 جعلی امیدوار کے خلاف پرچے کئے گئے ہیں۔