ویب ڈیسک: ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت،اسپیشل سینٹرل عدالت لاہورنے مونس الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے مونس الہی اور محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کے لیے دوبارہ اقدامات کیے جائیں،آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے،جے آئی ٹی کے ہیڈ عمرے پر ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہیٰ نے بریت کی درخواست دائر کی،پرویز الہیٰ کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔
اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالتی حکم کے مطابق عدالت مزید سماعت 20 جنوری کو کرے گی۔