(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں، انہوں نے یہ سنگل میل جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عبور کیا۔بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے صرف 3 رنز درکار تھے۔
بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 3 رنز درکار تھے جو انہوں نے مکمل کرلیے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابر اعظم 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، یہ ٹیسٹ بابر اعظم کے کیریئر کا 56 واں ٹیسٹ میچ ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پاکستان کے واحد بیٹر ہیں۔