ویب ڈیسک: کھلاڑیوں کےساتھ بدتمیزی کے بعد ویرات کوہلی کی ایک اور غیراخلاقی حرکت کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی میلبرن میں چوتھے ٹیسٹ میچ میں شائقین سے الجھ پڑے۔ آؤٹ ہونے کےبعد ویرات کوہلی نے اپنا غصہ شائقین پر اتارا۔
بتایا گیا ہے کہ گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے شائقین نے وہرات کوہلی پر آوازیں کسیں۔ جس پر ویرات کوہلی غصے میں واپس لوٹے اور شائقین سے بدتمیزی کرنی شروع کر دی۔ گراؤنڈ اسٹاف معاملہ رفع دفع کرکے ویرات کوہلی کو اندر لے گئے۔
یاد رہے کہ میچ کےپہلے دن ویرات کوہلی نے ڈیبیو کرنے والے آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کو کندھا مارا تھا۔ آئی سی سی نے کندھا مارنے پر ورات کوہلی کو جرمانہ کیا تھا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔