ویب ڈیسک: پاکستان نیوکلئیر ریگو لیٹری اتھارٹی نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 (سی-5) کے لیے تعمیراتی لائسنس جاری کر دیا۔
پی این آر اے کے اعلا میہ کےمطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو سی -5 کی تعمیر کا لائسنس آج جاری کر دیا گیا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے مذکورہ لائسنس کے لیئے اپریل 2024 میں درخواست دی تھی۔
درخواست کے ساتھ ابتدائی حفاظتی جائزہ رپورٹ (پی ایس اے آر) اور دیگر متعلقہ ضروری دستاویزات بھی جمع کروائی گئیں،پی این آر اے نے مفصل جائزے اور قومی وبین الاقوامی معیارات اورریگولیٹری تقاضوں کی تکمیل کے بعد لائسنس جاری کیا۔
سی-5 پاکستان میں بجلی پیدا کرنے والا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ ہوگا،چشمہ نیوکلئیر پاور پلانٹ یونٹ -5 کی پیداواری صلاحیت 1200 میگاواٹ ہے۔
پی این آر اے اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ جوہری توانائی کے محفوظ استعمال کے لیئے طے شدہ معیارات اور اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے، پی این آر اے عوام ، معاشرے اور ماحول کو تابکاری کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیئے پر عزم ہے۔