سنچورین ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 88 رنز بنالیے

سنچورین ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 88 رنز بنالیے

(ویب ڈیسک )   پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 88 رنز بنالیے ہیں۔

سنچورین میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر بابراعظم 12 اور سعود شکیل 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ کپتان شان مسعود اور صائم ایوب 28،28 جبکہ کامران غلام 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ Pکے ماریویانسن نے 2 اور کگیسوربادا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں  پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 301 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 90 رنز کی برتری حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے اوپنر ایدن مارکرم 89، کپتان ٹمبابا ووما 31، ڈیوڈ بیڈنگھم 30،ڈین پیٹرسن 12، کگیسو ربادا 13، ٹرسٹن اسٹبس 9 ریان ریکلٹن 8 بناکر پویلین لوٹ گئے۔کوربن بوشن نے 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

پاکستان کے نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے 3، 3، عامر جمال نے 2 جبکہ محمد عباس اور صائم ایوب نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

سنچورین ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 3 وکٹ پر 82 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

Watch Live Public News