ویب ڈیسک: آج عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم، شہید بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر یادگاری تقریبات کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی تقریب کا انعقاد
برسی کے موقع پر مرکزی تقریب آج سہ پہر لاڑکانہ کے گڑھی خدا بخش بھٹو میں ہوگی، جس سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب میں پارٹی رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔
صدر آصف علی زرداری کا پیغام
صدر آصف علی زرداری نے شہید بے نظیر بھٹو کے جمہوریت پسند وژن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم آج ایک ایسی رہنما کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں جنہوں نے پاکستان کے جمہوری سفر کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
شہید بے نظیر بھٹو کی قربانیاں
صدر مملکت نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری، اور عوام کے حقِ انتخاب کیلئے اپنی زندگی اور قربانی دی۔ ان کا وژن ایک ایسے وفاق کا تھا جہاں تمام اقلیتی مذاہب کے شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہوں۔