بلوچستان :سکیورٹی فورسزکا آپریشن،4 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل

 بلوچستان :سکیورٹی فورسزکا آپریشن،4 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک،کارروائی کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خوارج گروہ "فتنہ الخوارج" کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران فورسز نے امن دشمنوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق امن دشمنوں کے قبضے سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں متعدد دہ شت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود دیگر بھارتی حمایت یافتہ عناصر کو ختم کرنے کے لیے صفائی کے آپریشن جاری ہیں۔

پاکستان سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپیکس کمیٹی کے قومی ایکشن پلان کے تحت وژن "عزمِ استحکام" کے تحت ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہ شت گردوں کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھیں گے۔

Watch Live Public News