صدر آصف زرداری آج لاہور پہنچیں گے، نواز شریف سے ملاقات , اہم فیصلے  ہونگے

صدر آصف زرداری آج لاہور پہنچیں گے، نواز شریف سے ملاقات , اہم فیصلے  ہونگے

(ویب ڈیسک )  صدر پاکستان آصف علی زرداری آج شام دو روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  صدر مملکت آصف علی زرداری  مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے،ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی موجود ہوں گے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  پنجاب میں پیپلز کے تحفظات دور کرنے کیلئے اہم فیصلے کیے جائیں گے، صدر مملکت وسطی پنجاب کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ  پچھلے دورے میں صدر پاکستان  وسطی پنجاب کے رہنماوں سے  ملاقات نہیں کرسکے تھے۔

Watch Live Public News