(ویب ڈیسک ) یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ یکم مارچ سے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول 4 روپے58 پیسےفی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل 4 روپے73 پیسےفی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل6 روپے88 پیسےفی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 5 روپےفی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔