(ویب ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان فوج کی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاکستان کا مؤثر اور منہ توڑ جواب جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی متعدد چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بناکر تباہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان فوج کی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔