کرکٹ کے گھر (لارڈز ) میں کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا کیمپ

پبلک نیوز: لارڈز میں کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کے لئے خصوصی کیمپ لگایا گیا ، جس میں پاکستان کے سابق کپتان اور ایشین ڈا ن بریڈ مین کہلانے والے ظہیر عباس نے بھی کورونا ویکسین لگوائی۔

کورونا وائرس پہ کنٹرول پانے کے لیے جہاں مختلف مما لک نے اس کی ویکسین تیار کر لی ہے وہاں برطانیہ نے بھی کرونا سے بچائو کے لیے ویکسین بنا لی ہے اور ان دنوں وہاں شہریوں کو یہ ویکسین لگائی بھی جار ہی ہے ایک ایسا ہی کیمپ کرکٹ کے گھر یعنی لاڈز میں لگایا گیا ہے جہاں کرکٹرر اور دیگر شخصیات کو ویکسین لگائی جا رہی ہے،

پاکستان کے سابق کپتان اور ایشین بریڈ مین کہلائے جانے والے ظہیر عباس ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں لارڈز میں قائم کردہ کرونا ویکسین کیمپ سے انہوں نے بھی ویکسین لگوائی۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویکسین لگوانے کے بعد خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں، ایشین بریڈ مین نے کہا کہ ہر پاکستانی کو کورونا کے بچائو کی ویکسین لگوانی چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔