واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری

واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری
لاہور: (ویب ڈیسک) پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ آئے روز اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتی ہے جس کی وجہ سے صارفین اس ایپ کو پسند بھی کرتے ہیں۔ ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹ ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب ایپ نے ڈیسک ٹاپ والے صارفین کے لئے وائس نوٹ بھیجنے میں آسانی پیدا کر دی ہے۔ نئی اپ ڈیٹ کے مطابق اب اگر آپ واٹس ایپ ویب سے کسی کو وائس نوٹ بھیجیں گے تو اسے درمیان میں پاز یعنی روک سکتے ہیں۔ یہ اس صورت میں صارفین کے لئے بہترین ثابت ہوگا جب وہ اپنی آواز ریکارڈ کر رہے ہوں اور سکرین پر کسی اور دوست کا ایمرجنسی پیغام موصول ہو جسے آپ کو فوری جواب دینا ضروری ہو اور آپ اس وقت کافی لمبا وائس نوٹ ریکارڈ کر چکے ہیں اور اسے حذف نہیں کرنا چاہتے۔ ایسے میں آپ اسے روک کر اپنے دوسرے دوست کو جواب دے سکیں گے اور بعد میں وائس نوٹ والی چیٹ میں آکر وہیں سے اپنا پیغام جاری رکھ سکیں گے۔

Watch Live Public News