احمد اسحاق جہانگیر ڈی جی ایف آئی اے تعینات، نوٹیفکیشن جاری

احمد اسحاق جہانگیر ڈی جی ایف آئی اے تعینات، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: احمد اسحاق جہانگیر ڈی جی ایف آئی اے تعینات، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے احمد اسحاق جہانگیر کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے احمد اسحاق جہانگیر کی تعیناتی کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

کابینہ نے پولیس سروس میں گریڈ 21 پر ملازمت کرنے والے احمد اسحاق جہانگیر کی سرکلر سمری کے ذریعے منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ احمد اسحاق جہانگیر ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔