گلوکار بلال سعید نے  دوارن کنسرٹ  مائیک مارنے کی وجہ بتا دی

گلوکار بلال سعید نے  دوارن کنسرٹ  مائیک مارنے کی وجہ بتا دی
کیپشن: Bilal Saeed
سورس: ویب ڈیسک

 ( ویب ڈسک ) پاکستان کے  معروف گلوکار بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداحوں کو مائیک کیوں مارا تھا   وجہ بتا دی۔

  بلال سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں انہوں نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداحوں کو مائیک مارنے کی وجہ بتائی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اسٹیج میرے لیے کُل کائنات کی حیثیت کی ماند ہے اور میں اپنے مداحوں کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے خود کو زندہ دل محسوس کرتا ہوں۔

  بلال سعید کا کہنا تھا کہ جب اسٹیج پر پرفارم کرتا ہوں تو ذہنی تناؤکو بھول جاتا ہوں اور تمام تر پریشانیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مداحوں کے سامنے پرفارم کرتا ہوں۔

 اُنہوں نے مزید کہا کہ دورانِ پرفارمنس مجھ سمیت ہر ایک فنکار پر اسٹیج کا احترام کرنا لازم ہے اور میں کبھی بھی اس چیز پر سمجھوتہ نہیں کرتا ہوں اور میں اپنے مداحوں سے بھی بہت محبت کرتا ہوں۔

  بلال سعید نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ جب دوران کنسرٹ شرکاء نے کوئی بدتمیزی کی ہو لیکن میں نے اس بدتمیزی پر جو ردعمل دیا ہے وہ پہلی بار ہوا ہے جو کہ میری ہی غلطی ہے۔ مجھے اپنے غصے پر قابو رکھنا چاہیے تھا اور اسٹیج چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے تھا کیونکہ اسٹیج کا احترام مجھ پر لازم ہے۔

 یاد رہے کہ گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بلال سعید کے میوزک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی کہ جس میں وہ اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے اچانک غصے میں آگئے تھے اور اُنہوں نے اپنے ہاتھ میں موجود مائیک کنسرٹ کے شرکاء کی جانب پھنک دیا تھا جبکہ وہ مائیک آڈینس کی طرف پھینک کر  خاموشی سے اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے تھے۔