معروف اداکارہ کا اُن کے بولڈ لباس پر ہونے والی تنقید پر ردعمل آگیا

معروف اداکارہ کا اُن کے بولڈ لباس پر ہونے والی تنقید پر ردعمل آگیا
کیپشن: معروف اداکارہ کا اُن کے بولڈ لباس پر ہونے والی تنقید پر ردعمل آگیا

( ویب ڈسک ) پاکستانی ٹی وی و فلم کی کی معروف اداکارہ فریال محمود نے اُن کے بولڈ لباس پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستانی فلم ‘وکھری’ کا پریمیئر رواں ماہ 4 جنوری کو ہوا تھا کہ جس میں فلم کی کاسٹ سمیت دیگر شوبز کے ستاروں نے بھی شرکت کی تھی، فلم کے پریمیئر کے موقع پر فریال محمود بولڈ لباس میں ملبوس تھیں۔

 اداکارہ کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں تو صارفین نےاُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا یہ پاکستان کی نمائندگی کررہی ہییں آپ؟ انہی جیسی اداکاراؤں کو خود کو مسلمان کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

 اب فریال محمود کی نئی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جوکہ فلم ‘وکھری’ کے پریمیئر کی تقریب کے دوران ہی بنائی گئی تھی، ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے بولڈ لباس پر گفتگو کرتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں فریال محمود کہتی ہیں کہ یہ  تو مجھے پہلے ہی پتا تھا کہ اگر میں ایسا بولڈ لباس پہنوں گی تو تو مجھے بہت گالیاں پڑیں گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی گالیوں کی وجہ سے میں نے سوچا تھا کہ میں تقریب میں ہی نہیں جاؤں گی۔

 یاد رہے کہ ارم پروین بلال کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “وکھری” میں فریال محمود نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سلیم معراج، طوبیٰ صدیقی،سہیل ثمیر، گلشن مجید اور بختاور مظہر شامل ہیں۔

Watch Live Public News