ویب ڈیسک: (علی زیدی) سیف علی خان پر 16 جنوری کی رات ان کی رہائشگاہ پر نامعلوم چور کی جانب سے چاقو سے حملہ کرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ جس میں سیف علی خان شدید زخمی ہوگئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان چاقو سے 6 وار کیے گئے تھے۔ جن میں سے ایک ریڑھ کی ہڈی کے انتہائی قریب تھا اور مبینہ طور پر اس سے ریڑھ کی ہڈی کے متاثر ہونے کی بھی اطلاعات تھیں تاہم اس خبر کی تصدیق نہ ہوسکی۔ مشہور بالی ووڈ سپراسٹار کو ڈرائیور موجود نہ ہونے کی بنا پررکشے میں لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کی کامیاب سرجری کردی گئی۔
20 جنوری کو سیف علی خان کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں کم از کم ایک ماہ کا بیڈ ریسٹ تجویز کیا۔ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کی سرجری کامیاب رہی اور وہ روبہ صحت ہورہے ہیں۔ 20 جنوری کو ہی اسپتال دے ڈسچارج ہونےکےبعد سیف علی خان کی پہلی جھلک میڈیا میں آئی جب وہ ر اپنے پیروں پر چلتے ہوئے اسپتال سے باہر آئے اور گاڑی میں بیٹھ کر اپنی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوگئے۔
اس تصویر نے سوشل میڈیا پر جہاں ان کے مداحوں کو خوش کیا وہیں ان پر مبینہ حملے کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں پھیلنے لگیں۔ ایک موقع پر بےجےپی کے ایک رہنما نے بھی سیف علی خان پر حملے کو ناٹک قرار دیدیا تھا۔ دوسری جانب سیف علی خان کے ڈاکٹرز بھی بالی ووڈ اسٹار کیلئے میدان میں آئے اور ان کے حق میں اور ان کی سرجری کے متعلق بیان دیا۔

اب ایک اور ویڈیو سیف علی خان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں پہلے کرینہ کپور اور بعد میں سیف علی خان کو اپنی رہائش گاہ میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارف نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن دی ہے کہ ''اتنی جلدی تو ' فیور' بھی ٹھیک نہیں ہوتا جتنی جلدی سیف ٹھیک ہوگیا''۔