سپرنٹنڈنٹ جیل 23 جنوری کاعدالتی آرڈر پڑھ کرآئیں،چیف جسٹس نےبڑاحکم جاری کردیا

سپرنٹنڈنٹ جیل 23 جنوری کاعدالتی آرڈر پڑھ کرآئیں،چیف جسٹس نےبڑاحکم جاری کردیا
کیپشن: سپرنٹنڈنٹ جیل 23 جنوری کاعدالتی آرڈر پڑھ کرآئیں،چیف جسٹس نےبڑاحکم جاری کردی

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان  کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جیل حکام نے جواب دیا کہ فون کال 13 جنوری کو ہوئی تھی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہر بار فون کال کیلئے درخواست تو نہیں دینا ہو گی؟

جیل حکام نے کہا کہ واٹس ایپ کال رولز میں ہیں لیکن عدالتی حکم پر کارروائی کی گئی،بشریٰ بی بی کی 2 بار ملاقات کرائی گئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دوران سماعت ملاقات نہیں ہوتی اسی لئے کہا تھا رپورٹ  دیں، اگر ایسا ہی جواب دینا تھا تو سپرنٹنڈنٹ کو بلا لیتا ہوں۔سپرنٹنڈنٹ جیل 23 جنوری کا عدالتی آرڈر پڑھ کر آئیں۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News