عمران خان کو گرانےکیلئےعدت کیس دوبارہ بنایاگیا،عالیہ حمزہ

عمران خان کو گرانےکیلئےعدت کیس دوبارہ بنایاگیا،عالیہ حمزہ
کیپشن: عمران خان کو گرانےکیلئےعدت کیس دوبارہ بنایاگیا،عالیہ حمزہ

ویب ڈیسک: عالیہ حمزہ  کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو گرانے کے لیے ایک بار پھر سے عدت کیس کو دوبارہ بنایا گیا ہےوہ شرم کی بات ہے،اس کیس سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں،ہماری چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا،ہم ہر خاتون کے ساتھ کھڑے ہیں جس کے ساتھ بھی ظلم ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق عالیہ حمزہ  نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کیسز تو اتنے زیادہ ہیں کہ گنتی کرتے ہوئے تھک جائے،آج شادمان والا کیس تھا جس کی تاریخ تین پڑی ہے،عدلیہ کی جنگ بھی ہم نے لڑانی ہے،ہم کارکنان کھڑے ہیں ہم رول آف لاء پر سرنڈرکریں گے،عدلیہ کے وقار کے لیے ہم سرنڈرکرتے رہے گے،سارے کیسز بنا کر پارٹی کو جس طرح سے دیوار سے لگایا گیا ہے سب کے سامنے ہیں۔

عالیہ حمزہ  نے کہا کہ آج کا دن اسی طرح سیاہ دن کی طرح لکھا جائے گا جیسے لکھا جاتا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو گرانے کے لیے ایک بار پھر سے عدت کیس کو دوبارہ بنایا گیا ہےوہ شرم کی بات ہے،اس کیس سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں،بشریٰ بی بی پر جس طرح سے حملے ہو رہے ہیں  وہ اس لیے ہو رہے ہیں کیونکہ خان آپ کے سامنے جھک نہیں رہے،بشریٰ بی بی آج بھی کھڑی ہیں خان کے ساتھ وہ کھڑی رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا،ہم ہر خاتون کے ساتھ کھڑے ہیں جس کے ساتھ بھی ظلم ہو گا۔

Watch Live Public News