علی امین گنڈاپورکی چھٹی کیوں ہوئی؟اندرونی کہانی سامنے آگئی

علی امین گنڈاپورکی چھٹی کیوں ہوئی؟اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: علی امین گنڈاپورکی چھٹی کیوں ہوئی؟اندرونی کہانی سامنے آگئی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی صوبائی صدارت علی امین گنڈاپور کے مخالف دھڑے کو ملنےکی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپورکےخلاف ماضی میں متحرک ہم خیال گروپ نےبانی پی ٹی آئی کو شکایات لگائیں،گروپ میں شامل افراد نےبانی پی ٹی آئی عمران خان سےجیل اورمقدمات میں پیشی کےدوران شکایات کےانبارلگائے،عاطف خان،شکیل خان، جنید اکبراور مشال یوسفزئی شکایت لگانےوالوں میں شامل ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ شکایت پی ٹی آئی میں اثرورسوخ رکھنے والی خاتون نے بھی وزیراعلیٰ کےخلاف شکایت لگائی،قاضی انورایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء بھی شکایت لگانےوالوں میں شامل ہیں،مخالف دھڑے نےبانی پی ٹی آئی کو صوبےمیں بیڈگورننس اور کرپشن سےآگاہ کیا تھا۔؎

 مرکزی ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم 

 مرکزی ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے،علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا فیصلہ قبول کیا،علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو مبارک باد بھی دی ہے،علی امین گنڈاپور پر دو عہدوں کا بوجھ تھا،علی امین گنڈاپور بحیثیت وزیراعلیٰ صوبے اور پارٹی کی خدمت جاری رکھیں گے۔

قاضی انور ایڈووکیٹ  کی ٹاک

صوبائی صدر انصاف لائرز فورم قاضی انور ایڈووکیٹ نے نجی چینل سےگفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو صرف اتنا کہا تھا کہ احتساب کاکوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،میرے کہنے پر احتساب کمیٹی قائم کی گئی تھی،بانی پی ٹی آئی کو وزیراعلیٰ کے خلاف کوئی شکایات نہیں کی تھی،احتساب کمیٹی پی ٹی آئی پر لوگوں کےاعتماد کو برقرار رکھنے کیلئےبنائی،وزیراعلیٰ کےخلاف انصاف لائرز فورم کےوکلاء نے شکایات نہیں کی۔

پشاور: آئی ایل ایف کےعلاوہ دیگر وکلاء بھی موجود ہیں، قاضی انور ایڈووکیٹ 

پشاور: آئی ایل ایف کا وزیراعلیٰ پر اعتماد ہے، ہم نےکسی کےخلاف شکایت نہیں، قاضی انور 

پشاور: جیند اکبر کو مبارکباد کیلئے کال کی تھی، قاضی انور ایڈووکیٹ

Watch Live Public News