چیمپئنز ٹرافی کی ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع، قیمتیں سامنے آگئیں

چیمپئنز ٹرافی کی ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع، قیمتیں سامنے آگئیں

(ویب ڈیسک ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹکٹوں کی فروخت 28 جنوری(کل ) سے شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  پہلے مرحلے میں گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت ہوگی۔ جنرل اسٹینڈزکے ٹکٹ کی قیمت 1 ہزار پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے،پریمیئم سیٹس مختلف کیٹگریز میں 1500 روپے سےدستیاب ہونگی۔

دبئی میں بھارت کے میچوں کے ٹکٹس کے متعلق جلد آگاہ کیا جائے گا، فائنل کے ٹکٹس پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر دستیاب ہونگے۔

چیف کمرشل آفیسر آئی سی سی انوراگ داھیا کا کہنا ہے کہ  پاکستان کے لئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد یادگار لمحہ ہے۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیراحمد سید نے کہا کہ  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شائقین کو بہترین کرکٹ کے ناقابل فراموش لمحات فراہم کرے گی، نئے اپ گریڈ اسٹیڈیمز میں شائقین کھیل کے خوبصورت لمحات سے پوری طرح لطف اندوز ہوسکیں گے، والدین کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس کھیل سے روشناس کرائیں اور اس کھیل سے انکی محبت میں اضافہ ہو۔ 

Watch Live Public News