شب معراج کے موقع پر سندھ کے اسکولوں اورکالجوں میں تعطیل کا اعلان

شب معراج کے موقع پر سندھ کے اسکولوں اورکالجوں میں تعطیل کا اعلان

(ویب ڈیسک )  محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے   شب معراج کے موقع پر سندھ کے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق  محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں کل 28جنوری کو تعطیل ہوگی۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق میٹرک بورڈ کے تحت 28 جنوری کو ضمنی عملی امتحان (پریکٹیکل) ملتوی کردیاگیا۔ اب ضمنی عملی امتحان 31 جنوری 2025 کو لیا جائےگا۔

دوسری جانب ناظم امتحانات  جامعہ کراچی  کا کہنا ہے کہ  جامعہ کے تحت 28  جنوری کو امتحانات شیڈول کےمطابق ہوں گے۔

خیال رہے کہ  ملک بھر میں   شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News