ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات حال ہی میں منعقد ہوئیں، جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ تقریبات کے دوران مریم نواز شریف کے دیدہ زیب اور مہنگے ملبوسات بھی خاص توجہ کا مرکز رہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا گیا کہ شادی کی تقریبات میں مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کی ایک ساتھ کوئی تصویر کیوں سامنے نہیں آئی۔
اس حوالے سے ایک صحافی کے سوال پر کیپٹن (ر) صفدر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر دل چاہے تو وہ آج بھی مریم نواز شریف کے ساتھ تصویر بنا کر بھجوا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل بات تصویروں کی نہیں بلکہ دلوں کے رشتے کی ہوتی ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ آج بھی ان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور جذبات و احساسات کی مضبوطی تصاویر کی محتاج نہیں ہوتی۔