ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضے کی رپورٹ کے بعد 7 دن میں فیصلے کا حکم دے دیا ہے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جائیدادوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بھی ان کے اثاثوں پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر 7 دن کے اندر فیصلے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا جاتا ہے اور ہم انہیں محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کریں گے۔ ان کے اثاثوں کے 100 فیصد تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شفاف اور فوری کارروائی کی جائے گی۔