(ویب ڈیسک) گزشتہ کئی دن سے پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا لیکن آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولے سونا 5 لاکھ 30 ہزار 562 روپے کا ہوگیا ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 54 ہزار 871 ہوگئی ہے۔
اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت میں 212 روپے کااضافہ ہوا ہےجس کے بعد چاندی 11640 روپے تولہ کی سطح پر موجود ہے۔