ویب ڈیسک: رمضان المبارک کی آمد سے قبل شوبز اور کھیلوں کی متعدد معروف شخصیات عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ رہی ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک بھی حال ہی میں سعودی عرب پہنچے اور انہوں نے عمرہ ادا کیا۔
شعیب ملک نے خانہ کعبہ کے سامنے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں دعا کی کہ "ہر مسلمان کو یہ روحانی کیفیت نصیب ہو، آمین۔"
یاد رہے کہ شعیب ملک نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے چند دن پہلے اپنی دوسری اہلیہ، اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ اپنی شادی کی سالگرہ بھی منائی تھی۔