انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دیدی

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک ) انڈر 19 ورلڈ کپ میں   پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دیدی۔

ہرارے میں کھیلے  جانے والے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی پوری  ٹیم  110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہیوگو بوگ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے شاندار بولنگ کی ۔انہوں نے 11 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ علی رضا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان نے 111 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس نے 59 گیندوں پر 76 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کلارک اور لیوک نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News