وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کرنے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کرنے کی منظوری دیدی

(ویب ڈیسک)  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اجلاس میں ہر ڈی ایچ کیو میں نیورالوجسٹ اورپیڈزنیورالوجسٹ تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ہر ضلع میں ایک ڈاکٹر اورنرس کو فوری طورپر تین ما ہ کی سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ شروع کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے فوری طورپر سٹروک پیشنٹ کیلئے ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ شروع کرنے کا حکم دیا۔ ضلعی ہسپتالوں کے ڈاکٹرفالج کے مریض کے فوری علا ج کیلئے سپیشلسٹ اورکنسلٹنٹ کے ٹیلی فونک رابطہ کرسکیں گے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے سٹروک مینجمنٹ سنٹر کیلئے نرسز ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی اور ریسکیورز سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ کرانے کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔انہوں نے فالج کے علا ج کیلئے عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ فالج کے علاج کیلئے گولڈن آورز کی اہمیت مسلمہ ہے،آگاہی مہم خود لیڈ کروں گی۔ پنجاب کے ہر چلڈرن ہسپتال میں سٹروک مینجمنٹ سینٹر بنائیں گے۔ چاہتے ہیں کہ کسی مریض کو علاج کیلئے بڑے شہر نہ جانا پڑے۔

اجلاس میں پنز کے نیورالوجسٹ ڈاکٹر قاسم بشیر نے سٹروک مینجمنٹ پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ 

بریفنگ میں بتایا کہ 25سال سے زائد العمر4میں سے ایک شخص فالج کا خطرہ ہوتا ہے۔ فالج کے پری ہاسپٹل،ہاسپٹل اورپوسٹ ہاسپٹل کیئر کیلئے آگاہی اورٹریننگ لازمی ہے۔

Watch Live Public News