(ویب ڈیسک ) وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب کے سکولوں میں اے آئی استعمال لازمی قرار دے دیا۔ پنجاب میں گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف اور وزراء نے آفیشل ورکشاپ "ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی "میں شرکت کی۔آفیشل ورکشاپ "ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی " کا باقاعدہ آغاز منسٹر کی حاضری سے کیا گیا ۔
پنجاب کابینہ کے ارکان کےلئے Gemini کے مفید استعمال پر بریفنگ دی گئی۔گورنس اور پالیسی فریم ورک کی تشکیل کے اے آئی کے استعمال سے آگاہ کیا گیا ۔
آپریشنل پالیسی سازی ، شعبہ جاتی اصلاحات اور دیگر امور میں اے آئی معاونت پر گفتگو کی گئی۔اس کے علاوہ پالسی سمری تجزیہ،سمری اور گوگل ٹولز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوچ اور کام کے طریقہ کار کو بدل سکتی ہے ۔اصلاحات اور پالیسی سازی میں اے آئی کی معاونت ناگزیر ہے۔ اے آئی ٹولز کا زمہ داری سے استعمال مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے۔
گوگل فار ایجوکیشن کے ماہرین نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں ٹیک ویلی گوگل فار ایجوکیشن کے پلیٹ فارم پر 3ہزار اساتذہ کی ماسٹر ٹریننگ کی جا رہی ہے۔ پنجاب میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تین لاکھ سے زائد سٹوڈنٹس آئی ڈی قائم ہیں ۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے2لاکھ طلبہ اور 2 ہزار ٹیچر کی ٹریننگ کی جا رہی ہے ۔
ڈیجیٹل صحافت کے فروغ کے لئے دس آرگنائزیشن کے لئے ہزار سکالرشپ دی گئی ہیں ۔
گوگل ٹیم نے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ لاہور جیسا شہر نہیں دیکھا تاریخ اور ثقافت کا امتزاج ہے۔2026 کو یوتھ کا سال قرار دینے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔