راولپنڈی: نسیم بی بی اور بچے کا قاتل گرفتار

راولپنڈی: نسیم بی بی اور بچے کا قاتل گرفتار

راولپنڈی (پبلک نیوز)‌ راولپنڈی کے جنگل میں زیادتی کے بعد ماں اور ننھے بچے کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔تین دن قبل خاتون نسیم بی بی کو زیادتی کے بعد اس کے 14 ماہ کے بچے یوسف سمیت قتل کردیا گیا تھا۔

تفصیلا ت کے مطابق تین دن قبل خاتون سے زیادتی اور ماں بچے کو قتل کرنے والا ملزم یوسف گرفتار کر لیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چونترہ پولیس نے قاتل واجد کو چک بیلی خان سے گرفتار کر لیا۔ ملزم واجد اپنی لوکیشن بار بار تبدیل کرتا رہا، سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے ملزم کو فوری گرفتارکرنے کے احکامات دے رکھے تھے.

ملزم واجد نے چونترہ کے ویران علاقے میں بلا کر خاتون سے زیادتی کی پھر بچے کو قتل کر دیا جبکہ ماں کو زخمی کیا. نسیم بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک دن بعد دم توڑ گئی تھی.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔