پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ ماریہ واسطی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو لیک ہو گئی ہے جس سے ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ صارفین اداکارہ کو اس حرکت پر شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماریہ واسطی کی یہ متنازع ویڈیو کو حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں۔ https://twitter.com/ShowbizAndNewz/status/1551797563120033792?s=20&t=GOBbLfSKSNm5CiAEYJXTOA اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماریہ واسطی کسی مرد کے ساتھ کوئی مشروب پی رہی ہیں اور کیمرے کے سامنے بوتل بھی لہرا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے الزام عائد کیا ہے کہ ماریہ واسطی غیر مذہب حرکتیں کرتے ہوئے مبینہ طور پر شراب پی رہی ہیں۔ تاہم ماریہ واسطی کی جانب سے ان الزامات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف سعیدہ صغریٰ نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے اس عمل کو جاہلانہ اور بری حرکتیں قرار دیتے ہوئے ماریہ واسطی کیلئے مغفرت کی دعا کی۔ شازیہ نامی صارف نے لکھا کہ کچھ تو شرم کرو، مسلمان ہو کر اپنے ملک کا نام بدنام کرتے ہو۔ رابی سلمان کا کہنا تھا کہ ایک ہوتا ہے گنہگار جبکہ ایک ہوتا ہے بے شرم گنہگار۔ حلیمہ حسن نامی خاتون صارف نے سوشل میڈیا پر اپنے شدید ردعمل میں لکھا کہ یہ کیا بکواس ہے؟ ہمیں ماریہ واسطی کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ ہے اصل حقیقت شوبز انڈسٹری کی۔ کچھ کی ویڈیو لیک ہو جاتی ہیں تو کچھ ایسی حرکتوں سے بچ جاتے ہیں۔ مگر بہتی گنگا میں سب ہاتھ دھوتے ہیں۔