ویب ڈیسک:خلیل الرّحمٰان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کا معاملہ،انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ میں ملوث ملزمہ آمنہ عروج کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کی استدعا قابل فہم ہے،ملزمہ کا چار دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے،خاتون ملزمہ سورج طلوع ہونے سے سورج غروب ہونے تک پولیس کے پاس رہے گی،خاتون ملزمہ آمنہ عروج کو 30 جولائی کو عدالت پیش کیا جائے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتتیشی افسر انسپکٹر عمران یوسف نے ملزمہ کو عدالت پیش کیا،تفتیشی افسر نے ملزمہ سے ریکوری کے لیے 20 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے ملزمہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔